ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: گرام پنچایت انتخابات میں بطور امیدوار کون کون لے سکتا ہے حصہ ؟

بھٹکل: گرام پنچایت انتخابات میں بطور امیدوار کون کون لے سکتا ہے حصہ ؟

Tue, 08 Dec 2020 19:19:54    S.O. News Service

بھٹکل 8؍دسمبر (ایس او نیوز ) ریاست میں گرام  پنچایت  انتخابات دو مرحلو ں میں  منعقد  ہو نے جا رہے ہیں اور اس کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر نے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ ان انتخابات میں   بطور امیدوار کون کون حصہ لے سکتا ہے اور کون نہیں لے سکتا ، اس کی  وضاحت کرتے ہوئے   الیکشن  کمیشن نے بتایا ہے کہ پرچہ نامزدگی کا جائزہ لینے کی تا ریخ تک اس شخص کی عمر 21 سال ہو نی چا ہیے ۔

اس کے علاوہ ۱)  ایک امیدوار ایک ہی سیٹ کے لیےزیادہ سےزیادہ  چار سیٹ پرچے داخل کر سکے گا اور اس صورت میں اس کو ضمانت کی رقم ، حلف نامہ (افیڈیوٹ) اور ذات سرٹیفکیٹ الگ الگ داخل کر نے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ البتہ  ایک سے  زائد سیٹوں پر امیدواری پرچہ داخل کرنا چا ہتا ہے تو اس کو ضمانت کی رقم الگ الگ بھر نی ہو گی ۔ ۲) ایک سیٹ کے لیے  اگر دو امیدواروں کے نام با لکل ایک جیسے ہوں تو وہ  دونوں باہمی مشورہ سے اپنے نام کی پہچان کے لیے ضروری ترمیم کر سکیں گے  ۔ ۳) پرچہ نامزدگی میں ذات پات کی وضاحت کر نا ضروری ہو گا ۔ البتہ اس کا سرٹفکیٹ پرچہ کی جانچ کے دن تک حاضر کیا جاسکے گا۔۴) وہ رجسٹرڈ ٹھیکیدار جن کو   گرام پنچایت کا کوئی  ٹھیکہ ملا ہے اور وہ پروجیکٹ پر کام کررہےہوں ، انہیں امیدوار بننے کا حق حاصل نہیں رہے گا۔۵) گرام پنچایت میں  معاون اکاؤنٹنٹ ، بل کلیکٹر ،آنگن واڈی کارکن، دوپہر کا کھانا (بیسی اوٹا) تیار کرنے  کی ذمہ داری پر تعینات افراد ان انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔۶) مرکزی  یا ریاستی حکومت کے برطرف  شدہ ملازمین بھی پنچایت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔۷) اگر کسی شخص پر گرام پنچایت کی کوئی رقم بقایا ہے تو وہ بھی  امیدوار نہیں بن سکے گا ۹) میاں بیوی میں سے اگر کوئی ایک سرکاری نوکر ہے تو دوسرا انتخابات میں حصہ لینے کے لیے  اہل رہےگا۔۱۰) تیسری جنس والے افراد یعنی مخنّث  یا ہیجڑے بھی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے ، لیکن انہوں نے اگر اپنے پرچہ نامزدگی میں موجود جنس کے   کالم میں اپنے آپ کو ’ مرد‘ یا پھر ’عورت‘ لکھا ہوگا تو پھر انہیں اسی زمرےمیں شمار کیاجائے گا۔


Share: